تہران، ارنا- اوقاف اور خیراتی اداروں کے مرکز برائے قرآنی امور کے سربراہ نے کہا ہےکہ قرآن کریم کے 39 ویں بین الاقوامی مقابلوں میں 80 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

 حمید مجیدی مہر نے 39ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کی مختلف کمیٹیوں کی سرگرمیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہا کہ  اس سال 80 ممالک نے ان مقابلوں کا خیرمقدم کیااور اپنے نمائندوں کو متعارف کرایا ہے اور آٹھ سالوں کے بعد شرکت کرنے والوں کی تعداد 70 ممالک سے بڑھ کر 80 ممالک تک پہنچ گئی ہے۔

قرآن کریم کے 39 ویں بین الاقوامی مقابلوں کی کمیٹیوں کی نشست اتوار کے روز اوقاف اور خیراتی ادارے میں منعقد ہوئی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu