تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیرس میں ہونے والے پرتشدد اور نسل پرستانہ حملے جس میں متعدد بے گناہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں، کی مذمت کی۔

ناصر کنعانی نے اس حملے کے متاثرین کے لواحقین اور خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران لوگوں بالخصوص مسلمانوں، اقلیتوں اور تارکین وطن کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے سے بہت پریشان ہے۔

انہوں نے مظاہرین کے پرامن اجتماعات سے نمٹنے کے لیے فرانسیسی پولیس کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

کنعانی نے اقلیتوں اور تارکین وطن کے ساتھ امتیازی پالیسیاں، مظاہرین کے ساتھ پرتشدد سلوک اپنانے کے لیے فرانسیسی حکومت کے سیاسی پس منظرکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیرس واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات سے اس کے پہلوؤں کو واضح کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu