حالیہ دن میں اردن کے دارالحکومت اردن میں عربی اور دوسرے ممالک کے حکام کی موجودگی میں بغداد 2 اجلاس کا انعقاد کیا گیا جو رای الیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس سے نکلنے والے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے سیاسی اور فوجی اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔
اس اجلاس میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، قطری امیر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی ، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، اردن کے شاہ عبداللہ دوم، عراقی وزیر اعظم محمد عیاش السودانی اور متعدد عرب رہنماوں نے حصہ لیا تھا۔
رای الیوم کے مطابق بغداد 2 سربراہی اجلاس کا بنیادی اور خفیہ مقصد "ایران کو عراق سے دور کرنا اور اس ملک میں ایران کے سیاسی اور فوجی اثر کو کم کرنا" ہے لیکن اس اجلاس سے بالکل برعکس اور مختلف نتائج برآمد ہوئے۔