اجراء کی تاریخ: 19 دسمبر 2022 - 11:30

تہران، ارنا - تہران کے تیسرے ڈائیلاگ فورم کا ایران کے وزیر خارجہ، سفیروں، سیاسی حکام، تھنک ٹینکس کے ڈائریکٹرز اور 36 ممالک کے 70 دانشوروں اور محققین کی موجودگی سے آغاز ہوا۔

تہران کے تیسرے ڈائیلاگ فورم(TDF 2022) کا ایران کے وزیر خارجہ، سفیروں، سیاسی حکام، تھنک ٹینکس کے ڈائریکٹرز اور 36 ممالک کے دانشوروں کی موجودگی سے آج بروز پیر تہران کی وزارت خارجہ میں آغاز کیا گیا۔

اس تقریب میں سب سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، سابق عراقی وزیر اعظم 'عادل عبدالمہدی' ، نکاراگوا کے وزیر خارجہ دنیس مونکادا اور ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر کمال خرازی نے تقریر کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu