اس کمیٹی نے اتوار کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہا کہ یہ آج یمن ہے، 70 فیصد سے زیادہ لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
اس عالمی تنظیم کے مطابق، صرف 51 فیصد صحت کے ادارے کام کر رہے ہیں، 4.7 ملین سے زائد خواتین اور بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔
ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا کہ 3.3 ملین سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، یمن میں جنگ کے دوران 377 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
جنگ سے اس غریب ملک کے بنیادی ڈھانچے کو 126 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اجراء کی تاریخ: 18 دسمبر 2022 - 13:14
تہران، ارنا- عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں 8 سال سے جاری جنگ کے نتیجے میں عرب ملک کے عوام کو انسانی امداد کی شدید ضرورت ہے۔