تہران، ارنا - ایرانی صدر کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان امور حسن کاظمی قمی کو کابل میں ایران کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

کابل میں ایرانی سفارت خانے کے اتاشی عباس  بدری فر کے مطابق، افغانستان میں سابق سفیر بہادر امینیان کابل میں ایران کے مشن کے سربراہ کے طور پر اپنے تین سالہ دور کے اختتام پر معمول کے سفارتی طریقہ کار کے تحت وطن واپس جائیں گے۔
کاظمی قمی اگست 2021 میں صدر رئیسی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے افغانستان کے امور کے لیے ایرانی صدر کے خصوصی ایلچی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

کاظمی قمی افغانستان کے شہر ہرات میں ایرانی قونصلر جنرل تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu