ایرانی ووشو کی ٹیم نے آج بروز جمعہ انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے عالمی یوتھ چیمپئن شپ کے چوتھے دن میں 2 طلائی اور 2 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔
امیر محمد بازیگر اور حسین ولیزادہ نے 45 اور 48کلوگرام کے زمروں میں فائنل کے مرحلے میں ویت نام اور مصر کے حریفوں کو شکست دے کر 2طلائی تمغے حاصل کیے۔
ہستی صدیقی اور سامیار صادقی نے بھی دو کانسی کے تمغے حاصل کیے۔