تہران، ارنا-  ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے سربیائی ہم منصب نے دو طرفہ امور اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جنہوں نے آج صبح بلغراد کا دورہ کیا ہے، کچھ منٹ پہلے اپنے سربیائی ہم منصب ایویتسا داچیچ کے ساتھ ملاقات کی۔

فریقین نے دو طرفہ امور اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اس ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu