ارنا رپورٹ کے مطابق، آج بروز اتوار کو صیہونی انٹیلیجنس سروس سے تعلق رکھنے والے چار اہم ارکان کی سزاؤں پر عمل درآمد کی گیا۔
"حسین اردوخانزادہ"، "شاہین ایمانی محمود آباد"، "میلاد اشرفی آتباتان" اور "منوچہر شہبندی بجندی" کو صہیونی ریاست کے انٹیلیجنس سروس سے تعاون اور اغوا کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اس سال جون میں آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ نے صہیونی ریاست کی انٹیلی جنس سروس سے متعلق غنڈوں کے نیٹ ورک کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔
صہیونی انٹیلی جنس سروس کی رہنمائی میں یہ نیٹ ورک غنڈوں کے نیٹ ورک کے ذریعے نجی اور سرکاری املاک کو چوری اور تباہ کر رہا تھا اور اغوا اور جھوٹے اعترافات حاصل کر رہا تھا۔
صہیونی ریاست کے انٹیلی جنس افسران کی سربراہی میں اس نیٹ ورک کے ارکان ہتھیار تیار کرکے اور ڈیجیٹل کرنسی کی شکل میں اپنی اجرت وصول کرکے اغوا کرتے تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu