تہران، ارنا - ایرانی عدلیہ، مقننہ اور مجریہ کے سربراہوں نے ایک مشترکہ نشست میں دشمن کی ایران مخالف خبریں اور فتنہ انگیزی کے خلاف ہوشیار رہنے پر زور دیا۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلامحسین 'محسنی اژه‌ای'، پارلیمنٹ کے اسپیکر 'محمد باقر قالیباف' اور صدر مملکت 'سید ابراہیم رئیسی ' نے ہفتہ کے روز ایک مشترکہ نشست میں تفرقہ پھیلانے اور عوام کے ذہنوں کو پریشان کرنے کے مقصد سے دشمن کی ایران مخالف جھوٹ خبریں اور فتنہ انگیزی کے خلاف ایرانی عقلمند لوگوں کے ہوشیار رہنے پر زور دیا۔

تینوں قوتوں کے سربراہوں نے جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کو دشمن کی نفسیاتی کارروائیوں کا ایک حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں نے ایسی بے بنیاد خبروں کو انکار کیا ہے۔ ایران کے عقلمند اور ہوشیار معاشرے نے یہ بھی ظاہر کیا ہے کہ ایسی بے بنیاد خبریں جن کا مقصد معاشرے کے استحکام کو درہم برہم کرنا ہے، ان کو متاثر نہیں کرسکتی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu