تہران، ارنا - اناطولیہ نیوز ایجنسی نے چند منٹ قبل اطلاع دی تھی کہ ترک وزیر داخلہ نے گزشتہ روز استنبول میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے امریکی حکومت کے تعزیتی پیغام کو قبول نہیں کیاہے۔

ترکی اناطولیہ نیوز ایجنسی نے چند منٹ پہلے کہا کہ ترک وزیر داخلہ نے گزشتہ روز استنبول میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے تعزیتی پیغام کو قبول نہیں کیا۔

ترکی وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے ٹیلی ویژن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کا تعزیتی پیغام جائے وقوعہ پر ایک قاتل کی واپسی کی طرح ہے اور ہم امریکی تعزیتی پیغام کو قبول نہیں کریںگے۔ ہم غدار نہیں ہیں لیکن ان غدارانہ اقدام کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ اتحادی ہیں جو بظاہر ہمارے دوست  ہیں یا اپنے ممالک میں دہشتگردوں کو چھپاتے ہیں، یا وہ انہیں(دہشتگردوں کو ) مقبوضہ ہونے والے علاقوں میں پناہ دیتے ہیں اور سرکاری طور پر انہیں (دہشتگردوں کو) سینیٹ کے ذریعے رقم بھیجتے ہیں۔

اس سکیورٹی اہلکار کے مطابق اگر استنبول کے حملہ آور کو گرفتار نہ کیا جاتا تھا تو وہ یونان میں فرار کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کا ڈیزائنر اور حملہ آور شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج صبح  ترکی کے شہر استنبول کے استقلال اسٹریٹ پر ہونے والے دھماکہ جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے گئے ہیں، کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی کے ملک اور قوم کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی دہشت گردانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ استنبول کے دہشتگردانہ حملے میں 6 افراد ہلاک اور 81 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu