ارنا رپورٹ کے مطابق، امریکی قابض افواج نے گندم اور تیل سے لدے 94 ٹرک چوری کیے اور اس سامان کو غیر قانونی کراسنگ کے ذریعے شمالی عراق پہنچایا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "سانا" نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی قابض افواج کے سیاہ تیل سے لدے 30 ٹینکر ٹرک غیر قانونی "الولید" کراسنگ کو عبور کر کے عراق کی طرف روانہ ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ السویدیہ کے کھیتوں سے چوری شدہ تیل سے بھرے مزید 44 ٹینکروں کو محمودیہ کراسنگ کے ذریعے عراق پہنچایا گیا۔
متذکرہ ذرائع نے سانا کو بتایا کہ امریکی قابض افواج نے چوری شدہ 20 گندم پر مشتمل ٹرکوں کو سیمالکا بارڈر کراسنگ کے ذریعے شمالی عراق پہنچایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے الجزیرہ کے علاقے کے تیل کے کنوؤں سے چوری شدہ تیل لے جانے والے 43 ٹینکروں کا ایک قافلہ، جس پر امریکی فوج کا قبضہ ہے، "المحمودیہ" کی غیر قانونی کراسنگ کے ذریعے شمالی عراق میں داخل ہوا۔
نیز امریکی افواج نے گزشتہ ہفتے کے دوران شام کے شمال مشرق میں واقع حسکہ کے مضافاتی علاقوں کی غیر قانونی گزرگاہوں کے ذریعے شامی تیل لے جانے والے درجنوں ٹینکرز کو عراق پہنچایا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu