ارنا رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی باسکٹ بال فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیڈریشن کو حال ہی میں مطلع کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا کی قومی ٹیم نے تہران میں ایران کے خلاف 2023 باسکٹ بال ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس لیے یہ کھیل ایران کے حق میں ہوگا اور 2023 باسکٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائرز کے پانچویں ونڈو کے باقی میچز منصوبہ بندی کے مطابق کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ایران کی قومی باسکٹ بال ٹیم، کل رات چین کیخلاف کھیلے گئے میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی اور اس نے 72۔81 نتیجے سے شکست کھائی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2023 ورلڈ کپ کی میزبانی جاپان، فلپائن اور انڈونیشیا مشترکہ طور پر کریں گے اور 5 شہروں میں منعقد ہوں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu