ایرانی وزارت خارجہ نے ایران میں تعینات جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر کو ایران کے خلاف اس ملک کے میڈیا اور سرکاری حکام کے ایران مخالف پپروپیگنڈے اور بہتان تراشی کیلیے طلب کرلیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے معاون وزیر اور یوریشیا کے ڈائریکٹر جنرل نے آذربائیجان کے سفیر کو جمہوریہ آذربائیجان کے اعلیٰ حکام کے غیر دوستانہ بیانات اور اس ملک کے میڈیا کے ایران مخالف پپروپیگنڈے اور بہتان تراشی پر ایران کی ناراضگی اور شدید احتجاج سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ جلد از جلد ختم ہو جائے گا اور اس کے دہرانے کے روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
آذربائیجان کے سفیر نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی حکومت کے احتجاج کی اطلاع باکو کو فوری طور پر دے دی جائے گی۔