تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پابندیوں اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کے سائے میں "قائم 100 سیٹلائٹ کیرئیر کا کامیاب تجربہ ایرانی نوجوانوں کی قومی صلاحیت کا ایک اور ثبوت ہے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے آج بروز پیر قائم 100 سیٹلائٹ کیرئیر کی کامیاب لانچنگ کے حوالے سے ٹویٹر میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ قائم 100 سیٹلائٹ کیرئیر راکٹ کی کامیاب لانچنگ قومی صلاحیت اور ایران کے جوانوں کی قابلیت کا ایک اور ثبوت ہے۔

کنعانی نے یہ بھی کہا کہ جدید اور ظالمانہ پابندیوں کے سائے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی چوٹیوں کو فتح کرنے کی ایرانی سائنس دانوں کی طاقت ہی وہ چیز ہے جو ایرانی قوم کے دیرینہ دشمنوں کو غضبناک اور ہذیان گوئی پر مجبور کردیتی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu