ارنا رپورٹ کے مطابق، ٹھوس ایندھن والا سیٹلائٹ قائم 100 کے پہلے مرحلے کا ذیلی مداری پرواز کا آج بروز ہفتہ کو پاسداران اسلامی انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل "امیر علی حاجی زادہ" اور مسلح افواج کے حکام اور اہلکاروں کے ایک گروپ کی موجودگی میں کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق، قائم 100 سالڈ فیول سیٹلائٹ ایک ایسا سیٹلائٹ ہے جو ٹھوس ایندھن کے تین مراحل کے ساتھ 80 کلوگرام وزنی سیٹلائٹ کو زمین کی سطح سے 500 کلومیٹر کے مدار میں رکھنے کے قابل ہو گا۔
آج کے ٹیسٹ میں، قائم 100 سیٹلائٹ کے پہلے مرحلے کے انجن، جو کہ رافع سالڈ فیول انجن ہے اور جنوری 2021 میں اس کا زمینی ٹیسٹ کامیابی سے پاس کیا گیا تھا، کو ذیلی مداری پرواز کا تجربہ کیا گیا۔
بریگیڈئیر جنرل حاجی زاہ نے کہا کہ اس مرحلے سے گزرتے ہوئے مستقبل قریب میں محکمہ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے ایرو اسپیس آرگنائزیشن کے ناہید سیٹلائٹ کو پاسداران اسلامی انقلاب کے ذریعے اور تین مراحل پر مشتمل قائم 100 سیٹلائٹ کے ذریعے مدار میں ڈالا جائے گا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu