یہ بات ناصر کنعانی نے جمعہ کے روز ایران کے حوالے سے جو بائیڈن کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پوری تاریخ میں امریکہ تسلط پسند رہا ہے اور اس نے کبھی نہیں چاہا کہ کوئی ملک آزاد بن کر رہے جبکہ امریکہ نے جہاں بھی قدم رکھا ہے بدامنی اور قتل و غارت گری کا بازار گرم رکھا ہے۔
کنعانی نے کہا کہ امریکی کرتوتوں کی مثال ہمارے سامنے افغانستان، عراق، لیبیا اور شام کی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ داعش کے بنے باپ سے داعشی سلیقے کی آزادی کی ہی توقع کی جا سکتی ہے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ ٹوئٹ امریکی صدر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ جو بائیڈں نے مداخلت پسندانہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایران کو آزاد کرائیں گے۔
ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بھی امریکی صدر کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔