تہران، ارنا – نائب ایرانی صدر برائے اقتصادی امور نے کہا ہے کہ موجودہ ایرانی حکومت یکے بعد دیگرے پابندیوں کی دیواریں گرانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس طرح ملک کی ترقی تیز تر ہو سکتی ہے۔

یہ بات محسن رضایی نے جمعرات کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال دن بہ دن بہتر ہو رہی ہے اور آج ہمارے اور ایران کے مخالفین کے درمیان ملک کی ترقی کے لیے بیرون ملک اور خطے میں سخت جدوجہد اور مقابلہ جاری ہے۔

رضایی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں نے اچھی طرح جان لیا ہے کہ ایران نے اپنی ترقی کو تیز کر دیا ہے اور بلاشبہ آنے والے مہینوں اور سالوں میں پابندیوں کی دیواریں ٹوٹ جائیں گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu