یہ بات محمد مخبر نے پیر کے روز تہران میں نیشنل سول ڈیفنس فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے امریکی دھمکیوں اور ملک کی عسکری و اقتصادی صورتحال کا حوالہ دیا اور کہا کہ 15 سال سے جب بھی امریکیوں نے ایران کے بارے میں بات کی تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس فوجی آپشن موجود ہے لیکن اب میز پر یا ان کی میز کے نیچے ایسی کوئی آپشن نہیں ہے۔
مخبر نے اس کی وجہ یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران عسکری طاقت کے لحاظ سے ڈیٹرنس کے مقام پر پہنچ گیا ہے اور کہا کہ کسی کو بھی ایران پر فوجی حملہ کرنے کا خیال نہیں ہے۔
انہوں نے ملک کی اقتصادی صورت حال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اب ہم پر معاشی حوالے سے دباؤ ڈال رہا ہے، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ہم معیشت میں ابھی تک ڈیٹرنس کے درجے تک نہیں پہنچے ہیں، جب کہ ملک کو چاہیے کہ اقتصادی رکاوٹ کے نقطہ پر بھی پہنچیں.
سنیئر نائب صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت تیل فروخت کرنے کے قابل ہے اور تاکید کی: ہم ویکسین درآمد کرنے اور اسے گھر پر تیار کرنے میں بھی کامیاب رہے ہیں، جیسا کہ ہم نے سامان کے ذخیرے میں اضافہ کیا ہے، اور آج ہمارے پاس بنیادی اشیاء کا ذخیرہ 130 فیصد ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ثابت قدم رہنا چاہیے اور ملک کو اقتصادی خطرات کے مقابلے میں ڈیٹرنس کے مقام پر لانے کی کوشش کرنی چاہیے، اور یہ مختلف میدانوں میں لوگوں کی موجودگی سے ہی ممکن ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اجراء کی تاریخ: 31 اکتوبر 2022 - 15:36
تہران، ارنا - سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کچھ اشیا میں 130 فیصد کے ذخائر ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ملک کو اقتصادی خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک ایسے مقام پر پہنچنا چاہیے۔