تہران، ارنا – ایرانی فٹ بال فیڈریشس کے نائب سربراہ نے ایران کو ورلڈ کپ سے نکالنے کے لیے امریکہ اور برطاینہ کی کوشش کو بے سود قرار دیا۔

یہ بات مہدی محمد نبی نے گزشتہ رات ایک ٹی وی پروگرام میں ایرانی قومی ٹیم کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کی مہم کے ردعمل میں کہی۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطاینہ ایران کو ورلڈ کپ سے ہٹانے کے لیے ناکام ہوگئے ہیں اسی لیے ایران کے خلاف منفی پروپیگنڈے کر رہے ہیں۔

محمد نبی نے کہا کہ فیفا، کنفیڈریشنز اور فیڈریشنز کے آئین میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ اس طرح کے معاملات میں مداخلت کرنا غیر قانونی اور جائز نہیں ہے اور کم نظر اور موقع پرست لوگ ایسے بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا قومی ٹیم نے آسٹریا کے کیمپ میں اچھے نتائج حاصل کیے اور میرے خیال میں برطانیہ اور امریکہ اپنی تکنیکی مہارت کی کمی وجہ سے ایسی باتیں اٹھا رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu