تہران۔ ارنا- ایران سپریم کمانڈر انچیف کے معاون اور اعلی ترین مشیر میجر جنرل صفوی نے اسلامی انقلاب کے بعد مختلف عرصوں میں ملک کی ترقی و نیز مسلح افواج میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران کی دفاعی اور ڈورنز طاقت کا ذکر کیا اور کہا آج 22 ممالک ایرانی ساختہ ڈرونز کی خریدری کے خواہاں ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، انہوں نے عراقی کے شمالی علاقوں میں موجود دہشتگرد گروہوں کیخلاف پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج کی کاروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاسداران اسلامی انقلاب کی بری افواج کے کمانڈروں اور سپاہیوں نے عراق میں واقع  انقلاب مخالف کے ہیڈکوارٹرز اور دہشت گردوں کے کمان کے مراکز کے خلاف توپ خانے اور میزائلوں کی درست کارروائیاں کیں اور ڈرون کے ذریعے ان کارروائیوں کے منظر کی براہ راست نگرانی کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu