ارومیہ، ارنا – سپاہ پاسداران کے حمزہ سید الشہداء بیس کے شعبہ تعلقات عامہ نے بدھ کے روز ایک اعلان میں کہا ہے کہ بیس فورسز نے ملک کے شمال مغربی میں انقلاب مخالف گروپوں اور غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے متعلق ہتھیاروں کے اسمگلنگ کرنے والے گروپ کو بے نقاب کردیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ سمگلروں کو سپاہ پاسداران کی فورسز نے اس وقت پھنسایا جب وہ ایران کی شمال مغربی سرحدوں میں داخل ہو رہے تھے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ اسلحے کی اسمگلنگ کی اس طرح کی کارروائیوں کا مقصد دہشت گرد ایجنٹوں، علیحدگی پسندوں اور ملک میں پرتشدد بدامنی میں ملوث افراد کو اسلحہ فراہم کرکے عوامی سلامتی کو درہم برہم کرنا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu