صدر کے معاون برائے سیاسی امور 'محمد جمشیدی 'نے پیر کے روز کہا کہ سنئیر نائب ایرانی صدر' محمد مخبر' جمعرات 6 اکتوبر کو ماسکو میں منعقدہ دوسرے کیسپین اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ محمد مخبر روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کی دعوت پر اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
جمشیدی نے کہا کہ یہ فورم بحیرہ کیسپین کے ساحلی ممالک کے وزرائے اعظم کی موجودگی میں منعقد ہوگا اور ایران، روس، ترکمانستان، قازقستان اور جمہوریہ آذربائیجان پانچ ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے تیل و گیس، توانائی، نقل و حمل، سائنس، ماحولیات اور زراعت کے شعبوں میں دوفریقی اور چند فریقی کی صورت میں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس فورم میں مخبر ایرانی وفد کی سربراہی کریں گے اور ملک کے کچھ وزراء اور حکام اس دورے میں مخبر کے ہمراہ ہیں اور ایرانی وفد اس کانفرنس میں باہمی اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے حل کو تلاش کرے گا۔
جمشیدی نے کہا کہ اس اجلاس میں رکن ممالک کے حکام اور ماہرین کی موجودگی میں 12 خصوصی گول میزیں منعقد کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں رکن ممالک کے حکام اور ماہرین کی موجودگی میں12 خصوصی گول میزیں منعقد کی جائیں گی اور پابندیوں کے حالات میں باہمی ضروریات کو پوراکرنے کے لیے اقتصادی اور تجارتی معلومات کا تبادلہ ، ایرانی تیل، گیس اور پیٹرو کیمیکل صنعتوں میں ان ممالک کے سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ، بندرگاہوں کے درمیان جہاز رانی اور شپنگ کی ترقی، بارٹر سسٹم ، بجلی اور گیس کی ترسیل کی لائنیں قائم کرنا، تاریخی -ثقافتی تعاون، مشترکہ بینک اور تجارتی تبادلے میں قومی کرنسیوں کا استعمال، تاجروں کے ویزوں میں سہولت فراہم کرنا اور ڈرائیوروں کے ویزوں کی منسوخی، زرعی مصنوعات کی برآمد ، سمندر اور ساحلوں کے ماحول کی صفائی اور سیاحت کی ترقی ان مسائل میں سے ایک ہیں جو ایرانی وفد اس کانفرنس میں اس پر توجہ مرکوز کرے گا۔