نیویارک، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز منگل اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے سربراہ 'چابا کروشی' سے ملاقات اور گفتگو کی۔

فریقین نے فیصلوں کے اپنانے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موثر کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے جنرل اسمبلی کی ذمہ داریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سپرد کرنے اور اس مسئلے کی مخالفت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کر کے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
امیر عبداللہیان نے گزشتہ ہفتہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ اقوام متحدہ کی 77 ویں جنرل اسمبلی کی شرکت کیلیے امریکی شہر نیویارک کا دورہ کیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu