تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی حکومت، فوج اور عوام کو صوبے بلوچستان میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں چھ فوجی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کردیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے پاکستانی فوح، حکومت اور عوام بالخصوص جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اتوار کی رات صوبہ بلوچستان میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں دو پائلٹس سمیت چھ فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ حادثہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہرنائی کے قریب خوست کے علاقے میں پیش آیا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ جب حادثہ پیش آیا ہیلی کاپٹر ایک مشن پر تھا جس کے نتیجے ہیلی کاپٹر پر سوار تمام چھ فوجی اہلکار جاں بق ہوگئے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu