یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے ہفتہ کے روز ملک میں حالیہ بدامنی کے دوران مارے جانے والے سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار محمد رسول دوست محمدی کے اہل خانہ سے ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرین اور توڑ پھوڑ کرنے والوں میں فرق ہے۔
صدر رئیسی نے دوست محمدی خاندان سے سانحہ پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس افسر کو قتل کرنے والوں کا سختی سے سامنا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یاد رہے کہ 21 ستمبر کو شہید دوست محمدی مشہد مقدس میں ہنگامہ آرائی کے دوران مارا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اجراء کی تاریخ: 25 ستمبر 2022 - 11:34
تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نےکہا ہے کہ قومی ادارے ملک کی سلامتی اور امن کے خلاف اقدامات کرنے والوں کا مقابلہ کریں گے۔