سید ابراہیم رئیسی پیر کی رات ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں میں اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے اس دورے کے دوران انہوں نے فرانس، سوئس، بولیویا اور فن لینڈ کے بعض ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ پاکستان ، لبنان، عراق، جاپان اور عراق کے وزرائے اعظم اور یورپین کونسل کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔
واضح رہے کہ اس دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان، سنیئر مذاکرات کار علی باقری کنی، صدارتی دفتر کے سربراہ غلام حسین اسماعیلی، صدر کے معاون برائے سیاسی امور محمد جمشیدی اور پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ وحید جلال زادہ صدر رئیسی کے ہمراہ تھے۔