ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز منگل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر اپنے لبنانی ہم منصب عبداللہ بو حبیب کے ساتھ ملاقات میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے لبنان کی مدد کے لیے بالخصوص توانائی کی فراہمی کے شعبے میں تیار رہنے کا اعلان کیا۔
فریقین نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی۔
"المینار" چینل نے منگل کو رپورٹ دی ہے کہ ایران نے لبنانی وفد کے ساتھ ملاقات کرکے 5 مہینوں کیلیے لبنان کو 600ہزار ٹن ایندھن کی فراہمی پر اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران لبنان کو درپیش مسائل پر قابو پانے کے لیے تیل اور دیگر ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایرانی صدر گزشتہ رات ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں میں اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ اس دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان، سینیئر مذاکرات کار علی باقری کنی، صدارتی دفتر کے سربراہ غلام حسین اسماعیلی، صدر کے معاون برائے سیاسی امور محمد جمشیدی اور پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ وحید جلال زادہ صدر رئیسی کی ہمراہی کر رہے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu