تہران۔ ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایرانی خاتون مہسا امینی کے خاندان سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ان سے گہری ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو اپنے دورہ ازبکستان کے موقع پر اس واقعے سے اطلاع دی گئی اور انہوں نے فورا اپنی ساتھیوں کی ہدایت دی تا کہ اس مسئلے کا خصوصی طور پر جائزہ لیں۔ صدر نے امینی کے خاندان کو یقین دلایا وہ متعلقہ اداروں سے اس مسئلے کے پہلووں کو واضح کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "ابراہیم رئیسی" نے آج بروز پیر کے دوپہر کو مہسا امینی کے خاندان سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، مزید کہا کہ وہ ایران کی تمام لڑکیوں کو اپنی لڑکی کی طرح سمجھتے ہیں اور آپ کی بیٹی میری بیٹی کی طرح ہے اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ واقعے میری ایک عزیز کیساتھ پیش آیا ہے۔ میں آپ کی دکھ درد میں شریک ہوں۔

در این اثنا مہسا امینی کے خاندان نے اس واقعے کا فوری جائزہ لینے کی صدر کی ہدایت اور نیز ان کے اظہار تعزیت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس واقعے کے پہلووں پر روشنی ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu