اجراء کی تاریخ: 18 ستمبر 2022 - 12:37

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت کل بروز پیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس " یکجہتی، پائیداری اور سائنس کے ذریعے حل" میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوں گے۔

 علامہ سید ابراہیم رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کا دورہ کریں گے اور ایرانی عوام کے مفادات کو یقینی بنانے اور "منصفانہ بین الاقوامی نظم اور اقتصادی تکثیریت کے ذریعے " کے حصول کے لیے کوششوں کے تناظر میں تقریر کریں گے۔
صدر مملکت جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر شرکت کرنے والے متعدد سربراہان مملکت سے ملاقات کریں گے اور دیگر ضمنی نشستوں میں بھی شرکت کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ صدر رئیسی نے 14 ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں ازبکستان کا دورہ کیا۔
انہوں نے اپنے ازبک ہم منصب سے ملاقات کی جہاں دونوں فریقوں نے اقتصادیات، ٹرانسپورٹ، ٹرانزٹ، ثقافتی اور کھیلوں کے امور کے شعبوں میں تعاون کی 17 دستاویزات پر دستخط کیے۔
شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی باضابطہ رکنیت کا اعلان بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے بائیسویں سربراہی اجلاس کے آغاز کے موقع پر شرکاء کی جانب سے پرتپاک استقبال کے درمیان کیا گیا۔
سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر رئیسی نے روس، چین، پاکستان، بیلاروس، کرغزستان، تاجکستان اوربھارت سمیت مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی پر غور کیا تاکہ اس کی سیاسی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu