ارنا نے محکمہ صحت کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ 15 سے 16 ستمبر تک کورونا کے حتمی تشخیصی معیاروں کے مطابق مزید 664 افرد کووڈ- 19 کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 124 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
اسی رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں کوورنا سے متاثرہ افراد ک مجموعی تعداد 7 ملین 542 ہزار 230 تک پہنچ گئی ہے۔
نیز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کووڈ- 19 سے متاثرہ 15 افراد کا انتقال ہوگئے اور اس طرح ایران میں اس وبا کا شکار کی مجموعی شرح اموات 144 ہزار 273 تک پہنچ گئی ہے۔
تاہم گرشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 20 صوبوں میں کووڈ- 19 سے متاثرہ افراد کی شرح اموات صفر تھی اور 10 صوبوں میں بھی اس وبا سے متاثرہ افراد میں سے صرف ایک فراد کا انتقال ہوگیا۔
اسی رپورٹ کے مطابق، اب تک ملک میں کورونا سے متاثرہ 7 ملیین 319 ہزار 561 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
لیکن کووڈ-19 کا شکار 341 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔
اسی رپورٹ کے مطابق اب تک ایران میں مجموعی طور پر 53 ملین 977 ہزار 198 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
نیز اب تک 56 ملین 60 ہزار 117 افراد نے کوورنا ویکسین کی پہلی خوراک، 58 ملین 454 ہزار 129 افراد نے کورونا کی دوسری خوراک، 31 ملین 118 ہزار 318 افراد نے کورونا ویکسین کی تیسری خوراک حاصل کی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں 5 ہزار 486 کورونا ویکسین کی خوراکوں کی انجکشن کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اب تک ایران میں مجموعی طور پر 154 ملین 632 ہزار 566 کورونا ویکسین کی خوراکوں کی انجکشن کی گئی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu