تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عرب اتحاد کے وزرائے خارجہ اور خود ساختہ 4 طرفہ کمیٹی کے 158 ویں اجلاس میں ایران سے متعلق جاری کیے گئے بیان کی مذمت کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے مزید کہا کہ اس طرح کے بیان کو جاری رکھنے سے مذکورہ ممالک کیجانب سے علاقائی تبدیلوں اور مغربی ایشیا کے حقائق سے متعلق عدم واقفیت ظاہر ہوتا ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ان ممالک کی مشورت دی کہ وہ بغیر کسی قدر اور باربار دھرائے گئے اس طرح کے الزامات کے بجائے ظلم کا شکار فلسطینی عوام کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کے جارئم پر اپنی توجہ مرکز کریں۔

کنعانی نے بعض ممالک کیجانب سے ایران سے اپنے تعلقات کو فعال بنانے کے موقع پر اس طرح کے بیانات کو تضادات سے بھرے قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر ہمسایہ ممالک کیساتھ سفارتی طریقوں سے مسائل اور غلط فہمیوں کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اسلامی جمہوریہ کے موقف کی یاد دہانی کرائی۔

انہوں نے ایران کے تینوں جزیزوں سے متعلق اس بیان کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے ایران کے تمام اقدامات کو ملک کی ارضی سالمیت پر خودمختاری کے فریم ورک میں قرار دیتے ہوئے اس میدان میں دوسروں کی مداخلت کی مذمت کی۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے خلیج فارس کے علاقے میں میری ٹائم سیکورٹی کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی صلاحیتوں اور اس علاقے میں کسی بھی بدامنی  پھیلانے پر چوکس رہنے پر تبصرہ کرتے ہوئے غیر ملکیوں کی مداخلت کے بغیر خطے کے ممالک کی طرف سے علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu