دنیا کے تین مذہبی رہنماوں Ilia II of Georgia، Aram I اور Catholicos Karekin II نے اسلامی ثقافت اور مواصلات کی تنظیم کے سربراہ علامہ محمد مہدی ایمانی پور کے مراسلے کے جواب میں مذاہب اور ادیان کے درمیان اتحاد کو عقائد کے دفاع اور ظلم اور انتہا پسندی کے خلاف لڑنے کا ذریعہ سمجھا۔
علامہ ایمانی پور نے حالیہ دنوں میں دنیا کے مذہبی رہنماؤں کو لکھے گئے ایک خط میں قرآن کریم اور پیغمبر اکرم (ص) کے مقدس مقام کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے مذہبی عقائد اور اقدار کے تحفظ اور ان توہین آمیز اقدامات کی مذمت کے لیے عالمی رہنماؤں سے یکجہتی کے اظہار کامطالبہ کیا۔