یہ بات ژائو لیجان نے ہفتہ کے روز اپنی حالیہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے تازہ ترین جواب کو قریب سے دیکھ رہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ یہ جواب متعلقہ مسائل پر ایران کے مستقل موقف کے مطابق ہے۔
لیجان نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام فریقین، خاص طور پر امریکہ، فعال طور پر ایران کے جائز مطالبات کا جواب دے سکتے ہیں تاکہ یہ معاہدہ جلد از جلد طے پا جائے، چین اس مقصد کے لیے مثبت کوششیں جاری رکھے گا۔
اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اعلان کیا تھا کہ تہران نے پابندیاں ہٹانے کے ممکنہ معاہدے کے لیے یورپی یونین کے مسودے کے متن پر امریکی ردعمل پر اپنی رائے بھیج دی ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ایران کا ردعمل مختلف سطحوں پر جائزے کے بعد تیار کیا گیا ہے۔
کنعانی نے کہا کہ ایران کی طرف سے بھیجے گئے متن میں ایک تعمیری نقطہ نظر ہے جس کا مقصد مذاکرات کو حتمی شکل دینا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu