تہران، ارنا- روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مغرب کے ظالمانہ اقدامات، اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے خلاف پابندیاں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل نہیں کر سکیں گی۔

روسی وزارت خارجہ نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ رواں سال کے جنوری سے جولائی تک دونوں ممالک کے درمیان تجارت 2.7 ارب ڈالر تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 42.7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے ایران اور یوریشین اکنامک یونین (EAEU) کے درمیان ایک جامع آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں پیشرفت پر بھی روشنی ڈالی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان بدھ کے روز ماسکو روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین جوہری معاہدے کی حیثیت، روس اور ایران کے مشترکہ توانائی اور نقل و حمل کے منصوبوں کے علاوہ بعض علاقائی مسائل جیسے یوکرین، شام اور افغانستان پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu