تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین کے بحران کے حل کیلیے ماسکو کا دورہ کریں گے۔

حسین امیر عبداللہیان نے منگل کے روز روسی دورے کے بارے میں کہا کہ ان کے دورہ ماسکو کا بنیادی مقصد ایران سے درخواست کی بنیاد پر یوکرین کے بحران کو حل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ بعض مغربی فریقین چاہتے ہیں کہ تہران اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کے مسئلے کا جائزہ لینا اس دورے کے مذاکراتی ایجنڈے میں شامل ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کے مطابق حسین امیرعبداللہیان کل (بدھ) ماسکو روانہ ہوں گے اور اس دورے کے دوران وہ اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu