حسین امیرعبداللہیان افریقہ کے دورے کے سلسلے میں ہفتہ کے روز زنجبار سے ایرانی دارالحکومت روانہ ہوگئے۔
امیرعبداللہیان نے 22 اگست کو افریق ممالک بشمول مالی، تنزانیہ اور زنجبارکا دورہ کرتے ہوئے ان ممالک کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی۔
انہوں نے مالی کے دورے کے دوران اپنے ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے علاوہ ایران اور مالی کے مشترکہ کمیشن میں شرکت، دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی کارکنوں کے ساتھ ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مشترکہ کمیشن کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط۔ اور مالی کی عبوری حکومت کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے اس دورے میں مالی کو "برکت" کورونا ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں عطیہ کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مالی کے بعد تنزانیہ کا دورہ کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu