تہران، ارنا – ایرانی سپریم لیڈر نے ملک کے کئی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے امدادی ٹیموں کی کوششوں پر شکریہ ادا کر کے ان اقدامات کو جاری رکھنے پر حکم دیا۔

ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج بروز ہفتہ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سیلاب سے متاثرین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے فرمايا کہ حکام سيلاب متاثرين کی مشقت اور دکھ کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کريں.
قائد انقلاب نے ملک کے مختلف علاقوں ميں مہلک سيلاب کے نتيجے ميں انسانی جانوں کے ضياع اور مالی نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کی.
قابل ذکر ہے کہ ملک میں سیلاب کے نتیجے میں 58 افراد جاں بحق اور 18 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu