تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ نے کہا ہے کہ امریکہ خطے کے ممالک کے معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے لبنان سمیت خطے کے حالات کو مزید پیچیدہ بنادیا ہے۔

یہ بات محمد صادق فضلی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ صہیونی  اپارتھائیڈ حکومت کی پشت پناہی اور خطی ممالک کے اندرونی مسائل میں مداخلت کے ساتھ لبنان سمیت خطی ممالک کی صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے۔

فضلی نے بتایا کہ وائٹ ہاوس کا بیان کیسے لبنان کی مدد کرے گا؟ جارحوں کی حمایت اور لبنان کے زمینی اور سمندری وسائل کے لوٹنے کو بند کریں۔ لبنان کے معزز اور بہادر عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu