تہران، ارنا – ایرانی گریکو رومن کشتی نے اٹلی میں منعقدہ عالمی انڈر 17 مقابلوں میں اعلی کارکردگی مظاہرہ کرتے ہوئے 135 پوائنٹس اور 7 تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

عالمی انڈر 17 گریکو رومن کشتی چیمپئن شپ کے مقابلے 25 سے 27 جولائی تک اٹلی کے شہر روم میں منعقد ہوئے جس میں ایرانی قومی انڈر 17 ٹیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 135 پوائنٹس کے ساتھ ساتھ ایک طلائی ، 2 چاندی اور 4 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔

علی احمدی‌وفا نے 48 کلوگرام کے زمرے میں ایک طلائی تمغہ ، محمد غلامی اور اہورا بویری نے 51 اور 65 کلوگرام کے زمروں میں 2 چاندی کے تمغے اور پیام احمدی، سیدرضا آذرشب، حمیدرضا کشتکار اور محمد جہانگیری نے ترتیب میں 45، 80، 92 اور 110 کلوگرام کے زمروں میں 4 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

ایرانی ٹیم کے بعد آذربائیجان اور جارجیا کی ٹیمیں ترتیب میں 130 اور 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبروں پر آگئیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu