ارنا رپورٹ کے مطابق، محکمہ انٹیلی جنس نے مزید کہا ہے کہ صیہونی جاسوس تنظیم کے ایجنٹوں اور آپریشنل عناصر کے نیٹ ورک جو ملک میں دہشتگردی کاروائی کیلئے بھیجے گئے تھے، کو کسی بھی تخریبکارانہ اقدام سے پہلے امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں کے ذریعے گرفتار کرلیا گیا۔
اس اعلانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دہشتگرد نیٹ ورک کے اراکین، کسی ہمسایہ ملک کے ذریعے موساد کی جاسوس اور دہشتگرد تنظیم کے ایجنٹوں میں رابطے میں تھیں اور عراقی علاقے کردستان کے ذریعے ایران میں داخل ہوگئی تھیں اور جدید ترین آپریشنل اور مواصلاتی آلات اور انتہائی طاقتور دھماکہ خیز مواد سے لیس تھیں اور وہ کچھ حساس علاقوں اور پہلے سے طے شدہ اہداف میں تخریب کاری اور دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تا ہم امام زمان(عج) کے گمنام سپاہیوں نے ان کو کسی بھی تخریبکارانہ کاروائی سے گرفتار کرلیا اور ان کے تمام اسلحے، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات کو ضبط کرلیا گیا۔
اعلانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دہشتگرد ٹیم کے ساتھ کسی بھی اندرونی اور بیرونی تعلق کے بارے میں معلومات کی جاری تحقیقات اور نگرانی کی وجہ سے ان شاء اللہ مزید معلومات جلد نشر ہوں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu