اجراء کی تاریخ: 16 جولائی 2022 - 10:09

تہران، ارنا – عمان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ عمان کی رائل نیوی کے کمانڈر آج تہران کا دورہ کریں گے۔

یہ بات علی نجفی نے  ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ عمان کی رائل نیوی کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سیف بن ناصر بن محسن الرحبی آج صبح ایرانی حکام کے ساتھ سرکاری ملاقات کے لیے تہران روانہ ہوگئے۔

گزشتہ سال اور موجودہ حکومت کے دور میں خطے کے تعلقات اور تعاملات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایران ہمیشہ علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu