تہران، ارنا – ایرانی وزیر تیل نے کہا کہ عالمی توانائی کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی ایک اہم وجہ ایران جس کے پاس دنیا کے تیل اور گیس کے سب سے بڑے ذخائر ہیں، پر عائد کی گئی سخت پابندیاں ہیں۔

 یہ بات جواد اوجی نے ٹویٹر پر اپنے ذاتی اکاونٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کی عالمی منڈی میں عدم توازن توانائی کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ آنے والے موسم سرما میں درآمد کنندگان کے لیے کے لیےکچھ مشکلات کا باعث بنے گا۔

اوجی نے کہا کہ بلاشبہ ایسے حالات کی ایک اہم وجہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیاں ہیں جس میں دنیا  کے سب سے بڑے تیل اور گیس ذخائر ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu