یہ بات ماہا کاشور نے اتوار کے روز مشہد مقدس میں منعقدہ "افغان مہاجرین کی کامیابیوں" کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ UNHCR ایران کے تعاون اور عالمی امداد کے ساتھ، اسملک میں پناہ گزینوں کو مناسب مدد فراہم کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے، جن میں سے زیادہ تر افغانستان سے ہیں۔
کاشور نے کہا کہ یو این ایچ سی آر نے ایران کے ساتھ مل کر اب تک پناہ گزینوں کو صحت، بہبود اور پیشہ ورانہ تکنیکی تربیت کے شعبوں میں مناسب خدمات فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور امید ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ کے ساتھ اس شعبے میں کام جاری رکھے گا۔
اپنی طرف سے، صوبہ خراسان رضوی کے غیر ملکی شہریوں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے افغان شہریوں کو ایرانی عوام کے "دوست اور بھائی" قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران ان کے لیے مناسب خدمات پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
حسین احمدی نے کہا کہ پڑوسیوں کی سلامتی اسلامی جمہوریہ ایران کی خواہش ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ شہریوں کی اپنے وطن واپس جانے کی خواہش پوری ہو گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اجراء کی تاریخ: 27 جون 2022 - 13:10
تہران، ارنا- اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے دفتر کی ڈائریکٹر نے پناہ گزینوں کے مسئلے کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی گزشتہ 4 دہائیوں میں کی جانے والی کوششوں اور سرگرمیوں کو سراہا۔