تہران، ارنا – ایرانی منصوبہ بندی اور بجٹ آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا ہے تیل کی فروخت گزشتہ دور کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے اور تیل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات نائب ایرانی صدر اور منصوبہ بندی اور بجٹ آرگنائزیشن کے سربراہ مسعود میر کاظمی نے آج بروز بدھ صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے تیل کی فروخت اور ملک کے مالی وسائل کے بارے میں صحافیوں کو کہا کہ تیل کی فروخت گزشتہ ادوار کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے اور قیمت اور برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu