تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 5 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ب تک اس وبا سے انتقال ہونے والوں کی مجموعی تعداد 141 ہزار 315 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، 30 سے 31 مئی تک اور کورونا کی حتمی نشخصی معیارات کے مطابق، اب تک 232 افراد کووڈ-19 سے متاثر ہوگئے ہیں جن میں 35 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اسی رپورٹ کے مطابق، اب تک کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 ملین 232 ہزار 34 افراد تک بڑھ گئی ہے جن میں سے 7 ملین 49 افراد صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے رخصت کرکے گھر چلے گئے ہیں۔

تاہم اس وبا کا شکار 524 افراد ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

اس کے علاوہ اب تک ملک میں 52 ملین 245 ہزار 557 کوورنا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک ایران میں 64 ملین 538 ہزار 794 افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک، 57 ملین 851 ہزار 214 افراد نے ویکسین کی دوسری خوارک اور 27 ملین 538 ہزار 337 افراد نے ویکسین کی تیسری خوارک حاصل کی ہے اور اب تک مجموعی طور پر 149 ملین 928 ہزار 345 کورونا ویکسین کی خوراکوں کی انجکشن کی گئی ہے۔

نیز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں 24 ہزار 849 کورونا ویکسین کی خوراکوں کی انجکشن کی گئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@