تہران، ارنا - پاکستان کے وزیر صحت نے اسلامی جمہوریہ ایرانی صحت کے مضبوط نظام اور پبلک ہیلتھ انشورنس کے سلسلے میں ہمارے ملک کے طویل اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کے ساتھ صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دیں گے۔

پاکستانی وزارت صحت نے بدھ کے روز اپنے جاری کردہ ایک بیان میں اعلان کیا کہ پاکستان کے وزیر صحت ڈاکٹر عبدالقادر پاتل نے جنیوا میں 75ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر بہرام عین اللہی کے ساتھ گفتگو کی ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ پاکستان کے وزیر صحت نے ملک اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان برادرانہ اور دیرینہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ تاریخی موقع کے پیش نظر دونوں پڑوسی ممالک نے مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

عبدالقادر پاتل نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان طبی اور صحت سے متعلق تعاون کو مضبوط بنانا دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے اور اس سلسلے میں تعاون کے موجودہ مواقع کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔

انہوں نے کووڈ-19 کی وبا کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے صحت کی دیکھ بھال کے طاقتور نظام اور اور پبلک ہیلتھ انشورنس کے سلسلے میں ہمارے ملک کے طویل اقدامات کی تعریف کی۔

پاکستانی وزیر نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد صحت کے عالمی مسائل پر یکساں موقف رکھتے ہیں اور عالمی صحت کا تحفظ دونوں ممالک کا کلیدی ہدف اور مشن ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@