یہ بات فرح عظیم شاہ نے بدھ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فائر فائٹنگ طیارے کے پہنچنے کے بعد اس صوبے کے جنگلات میں آگ کے بحران پر مکمل قابو پانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت ایران کے پڑوسی اور برادر ملک کی حکومت اور عوام کے فراخدلانہ تعاون اور ہمدردی کے شکر گزار ہیں۔
فرح عظیم شاہ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم اور بلوچستان کے وزیراعلی کے درمیان مشاورت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت سے امداد کی باضابطہ درخواست پیش کی گئی اور خوش قسمتی سے پڑوسی ملک نے ایک' Ilyushin-76 ' فائر فائٹنگ طیارہ بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی۔
صوبہ بلوچستان کے "ژوب، شیرانی و تورغور" کے علاقوں میں زیتون اور چلغوزہ کے درختوں سمیت جنگلات، چراگاہوں اور زرعی زمینوں کو دو ہفتے پہلے سے آتشزدگی کا شکار ہوگیا جس سے جس سے تین افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔ کچھ اطلاعات ہیں کہ جنگل کے علاقے میں بہت سے لوگ لاپتہ ہو گئے ہیں۔
پاکستان کی فضائیہ نے گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مدد کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پاکستان بھیجے گئے فائر فائٹنگ طیاروں کے موثر کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور اسلام آباد ہمیشہ مشکل حالات میں مدد کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@