تہران، ارنا- ایرانی والی بال فیڈریشن نے متعدد مذاکرات اور خط و کتابت اور قطر کے ساتھ قریبی مقابلے کے بعد 2022 میں بیچ والی بال کے دو بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی حاصل کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایشین والی بال کنفیڈریشن نے 2022 میں دو بڑے ساحلی مقابلوں میں ایران کی میزبانی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 ایرانی والی بال فیڈریشن نے قطر کے ساتھ قریبی مقابلے میں اور ایشیا میں قطرکے مذاکرات کے باوجود 2022 ایشین مینز بیچ والی بال چیمپئن شپ اور ایشین مینز بیچ والی بال ٹورنامنٹ کی میزبانی حاصل کی۔

ایران کی تجویز اور ایشین والی بال کنفیڈریشن کے اتفاق سے ایشین مینز بیچ والی بال ٹورنامنٹ 7 سے 11 نومبر تک بندر عباس کی میزبانی میں ہوگا۔

اس کے علاوہ 2022 ایشین مینز بیچ والی بال چیمپئن شپ 14 سے 17 نومبر تک بندر عباس میں ہوگی۔

ایران نے 16 سال بعد دوبارہ ان مقابلوں کی میزبانی کرے گا؛ جزیرہ کیش نے 2006 میں ایشین مینز بیچ والی بال چیمپئن شپ کی میزبانی کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@