تہران، ارنا- ایران اور روس کے درمیان مشترکہ اجلاس کا کل بروز بدھ مطابق 24 مئی کو انعقاد کیا جاتا ہے اور اس سلسلے میں ایک اعلی سطحی روسی وفد تہران کا دورہ کرے گا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایران اور روس تیل اور گیس کے ذخائر اور جیو پولیٹیکل پوزیشن کے لحاظ سے بہت زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ مل کر بین الاقوامی معیشت اور توانائی کے شعبے میں نئے اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔

روس خبررسان ادارے سپوٹنگ کے مطابق، نائب روسی وزیر اعظم "الکساندر نواک" آج بروز منگل کو دورہ تہران پہنچیں گے اور کل کے اجلاس میں حصہ لیں گے۔

ایران اور روس دونوں توانائی پر مبنی ملک ہیں، اور ان کی معیشتوں نے برآمدات کی بنیاد پر ترقی کی ہے۔

ایرانی وزیر تیل "جواد اوجی" جو 18 جنوری 2022 کو دوره ماسکو کیا تھا، نے اس دورے کے بعد کہا کہ اپ اسٹریم سیکٹر میں تیل اور گیس کے شعبوں کی ترقی اور ڈاؤن اسٹریم سیکٹر میں پیٹرولیم ریفائنریوں اور پیٹرو کیمیکلز کی ترقی اور ایرانی تیل اور گیس کی صنعت میں اسٹریٹجک آلات اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے سلسلے میں اچھے فیصلے کیے گئے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@